پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کانظارہ آج کیا جاسکے گا

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کانظارہ آج کیا جاسکے گا

لاہور: چاند زمین کےنزدیک آکر روشنی بکھیرنے کیلئےتیار،  پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کانظارہ آج کیا جاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 26 منٹ پر چاند  زمین سے قریب ہونے کی وجہ سےمعمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپر بلیو مون کا نظارہ آج دنیا بھر میں کیا جائے گا، پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لے آتا ہے، جس سے یہ معمول سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

بلیو مون کی دو قسمیں ہیں ، ایک سیزنل بلیو مون جو ایک سیزن میں تیسرا پورا چاند ہے جس میں چار پورے چاند ہوتے ہیں، اور ماہانہ بلیو مون جس سے مراد کیلنڈر مہینے میں دوسرا پورا چاند ہوتا ہے۔

کل نظر آنے والا چاند سیزنل بلیو مون ہو گا ، یہ منظر اب دوبارہ 2037 تک نہیں دیکھا جا سکے گا ۔ 19 اگست کو چاند زمین سے تقریبا 226,000 میل کی دوری پر ہوگا، یہ ایسا نظارہ ہو گاجو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گا۔

مصنف کے بارے میں