یو ایچ ایس کے بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا اہم اجلاس،ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے کیلنڈر کی منظوری

یو ایچ ایس کے بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا اہم اجلاس،ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے کیلنڈر کی منظوری

لاہور :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے کیلنڈر کی منظوری دے دی گئی ۔

 اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی،بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کے کنوینئر پروفیسر الفرید ظفر  بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ الحاق شدہ سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

اجلاس میں امتحانی کیلنڈر  تمام الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کی جانب سے ملنے والے فیڈبیک کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔کیلنڈر کےمطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات دسمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوں گےجبکہ سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات جنوری 2025ء کے آخری ہفتے میں لینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات دسمبر 2024ء کے تیسرے ہفتے میں ہوں گےاورفورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات جنوری 2025ء کے دوسرے ہفتے میں لیے جا ئیں گے،جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات فروری 2025ء کے پہلے ہفتے میں کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔

کالجز کی جانب سے  کلاسز کے آغاز اور خاتمے کے حوالے سے فیڈبیک دیاگیا ہے جس کےمطابق امتحانات میں شرکت کیلئے کالجوں کا کم از کم نو ماہ کا اکیڈمک ائیر مکمل کرنا لازمی ہے،طلبہ کو ایک مہینہ امتحانات کی تیاری کیلئے دیا گیا ہے۔

بورڈ کا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیل ہونے والے طلبہ کو کیری آن نہ دینے پر اتفاق ہوا ،سپلیمنٹری امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کو قانوناً  اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جاسکتا اس کےعلاوہ پریکٹیکل امتحانات میں ایکسٹرنل ایگزامنر کی شناخت کالج انتظامیہ سے بھی مکمل خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وی سی یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور  کا  کہنا تھا کہ آخری تحریری امتحان کے تین ہفتے کے اندر پریکٹیکل/کلینیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا،  انہو ں نے مزید کہا کہ جس دن اپنی ڈگری کیلئے برطانیہ کے لائسنسنگ ایگزام کا استثناء لے لیا اس دن اپنی کامیابی سمجھوں گا ،اور کالجز جرمانے کی پالیسی اپنے اپنے پراسپیکٹس میں شائع کریں۔

مصنف کے بارے میں