اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے سیل کا دورہ کرنے کیلئے درخواست دائر

01:32 PM, 19 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنےاور اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے سیل کا دورہ کرنے کیلئے متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار اظہر صدیق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اظہر صدیق کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے جیل سیل کا دورہ کروانے کے احکامات دیئے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ظہر صدیق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو حاصل سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں،  دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملزمان کو دی گئی سہولیات بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے مطابق ہیں یا نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اظہر صدیق کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے جیل سیل کا دورہ کروانے کے احکامات دیئے جائیں۔

مزیدخبریں