اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست تک کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، پاکستان کا ایجنڈہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں ہے۔
28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤ کا ایجنڈہ شامل ہے اور ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔
پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے، وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کر چکے ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈہ شامل کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کیلئے ہوگا۔