شاہ محمود قریشی کو عمران خان  کے خلاف  پریس کانفرنس سے انکار  پر  گرفتار کیاگیا: سینئر صحافی کا دعویٰ 

10:00 PM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی واینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر نہیں بلکہ ڈیل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کہا گیا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں لیکن انہوں نے انکار کردیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ سائفر وائفر کچھ نہیں ہے صرف وجہ ایک ہی ہے کہ شاہ محمود نے ڈیل نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ۔ ان کے خلاف سائفر کے معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں