اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن بہتر بتا سکتا ہے۔ سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل گئی اس ماحول کو ختم کرنا ہوگا۔
میڈیا ہاؤسز کے دورے کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا، ہم بھرپور مدد کریں گے۔ملک کے بڑے مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا بڑا چیلنج ہے۔سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل گئی ہے، اس ماحول کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قومی اتفاق کی طرف لے جانا ہوگا۔ سیاسی اختلاف ضرور کریں لیکن دشمنی نہ کریں۔عدم برداشت کا خاتمہ ضروری ہے۔وزارت اطلاعات میڈیا کے ساتھ مل کر عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے گی۔انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن بہتر بتا سکتا ہے۔