سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی عمران خان کاساتھ چھوڑ دیا

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی عمران خان کاساتھ چھوڑ دیا

اسلام آباد : سابق گورنر خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان انتخابی سیاست سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خاندان سے کوئی فرد بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔ حلقہ کارکنوں کے حوالے کرتا ہوں۔ پارٹی میں میرے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

عمران خان کے قریبی ساتھی شاہ فرمان  نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ پارٹی میں کس نے کتنے پیسے بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں مجھ سمیت تین رہنماؤں پر غداری کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

  

شاہ فرمان کے مطابق وہ سنہ 1996 سے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کے مطابق سنہ 2012 تک تو تحریک انصاف کو نشست ملنے کا بھی امکان کم تھا۔ تاہم وہ پھر بھی تبدیلی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ان کے مطابق سیاست ان کا خاندانی پیشہ ہے اور نہ ہی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ شاہ فرمان کے مطابق وہ نو سال اقتدار رہنے کے باوجود بیرون ملک دورے پر نہیں گئے۔ ان کے مطابق انہوں نے سیکرٹ فنڈز کو بھی استعمال نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق مگر اس کے باوجود ان پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں