اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے فوری بعد شاہ محمود قریشی گرفتار

06:26 PM, 19 Aug, 2023

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا.ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمو د قریشی کو سائفر کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو چئیرمین پی ٹی آئی کے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ۔چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے معاملے میں شاہ محمود کے کردار کاذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے خلاف جتنے بھی مقدمات سامنے آئے تھے ان سب میں وہ ضمانت پر ہیں تاہم ایف آئی اے نے چند روز قبل سائفر کی گمشدگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چند ہفتے قبل سائفر کی تحقیات کے لیے ایف آئی اے میں طلب کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں