سندھ کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،بریگیڈئیر حارث نواز داخلہ و اطلاعات کے وزیر ہوں گے

05:47 PM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سندھ کی  10 رکنی نگران  کابینہ  نے  حلف  اٹھا لیا۔  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا ۔ کابینہ کو قلمدان   بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایشور لعل محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروس کے نگراں وزیر ہونگے۔ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز محکمہ داخلہ اور اطلاعات کے نگراں وزیر ہونگے ۔ 

مبین جمانی محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ سندھ کے نگران وزیر ہونگے ۔ یونس  ڈھاگا محکمہ لیبر اور صعنت کے نگران وزیر سندھ ہونگے ۔ معروف ڈاکٹر سعد نیاز محکمہ صحت سندھ کے نگران وزیر ہونگے ۔ 

خدا بخش مری محکمہ توانائی اور مائینز منرل کے وزیر ہونگے ۔بیرسٹر عمر سومرو  محکمہ قانون اور یوتھ افئیرز کے نگراں وزیر ہونگے ۔ ڈاکٹر رعنا حسین محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ کی وزیر ہونگی۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ارشد ولی محمد کو اہم قلمدان سونپے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں