جعل سازوں سے ہوشیار رہیں ، عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرانے والوں کیخلاف قانونی کاررائی کریں گے: زلفی بخاری

05:23 PM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان یا تحریک انصاف کے نام پر امداد جمع کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے قانونی اخراجات کے نام پر چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) اور اس کی فنڈ ریزنگ کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی نے ایسی کسی قانونی ٹیم کو ہدایت دی نہ انہیں تعینات کیا۔ ان (عمران خان) یا پارٹی کی طرف سے اس کا کسی کو بھی حق نہیں دیا گیا۔سب کو ان جعلی کوششوں اور خود اعلانیہ لیگل ٹیمز کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایچ آر ایل اے ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لندن میں انسانی حقوق کے وکلا کو آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ایچ آر ایل اے ایف کو اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کے سامنے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس نے پاکستان لیگل فنڈ کے لیے ایک ملین پاؤنڈ جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں