نواز شریف کی فوری واپسی ملتوی 

04:59 PM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم میاں نواز  شریف کی واپسی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے۔ جب تک قانونی معاملات میں زیرو رسک ہونے تک قائد ن لیگ واپس نہیں آئیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  ن لیگ کے بیشتر رہنماؤں نے بغیر ضمانت نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔  واپسی کا پلان اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کنفرم ہونے سے مشروط   کردیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ کی وطن واپسی کے لیےاکتوبر کے بعد مختلف تاریخوں پر غور جاری  ہے۔ حتمی فیصلہ نواز شریف کے مرکزی رہنماؤں سے لندن میں مشاورت سے ہوگا۔ مشاورت کے لیے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنما چند روز میں لندن جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آجائیں گے۔ 

مزیدخبریں