سان فرانسسکو: سان فرانسسکو نے بغیر ڈرائیوربس سروس کا آغاز کیا ہے۔ پائلٹ پروگرام میں الیکٹرک ، سیلف ڈرائیونگ شٹل بس مسافروں کو علاقے میں لگ بھگ ایک میل کے دائرے میں مفت گھمائے گی ۔
کیلیفورنیا کے ریگولیٹرز کی جانب سے ٹریفک اور حفاظتی خدشات کے باوجود روبوٹیکس کی توسیع کی منظوری کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد ڈرائیور کے بغیر بس سروس متعارف کرا دی ہے۔
مفت شٹل روزانہ ایک مقررہ راستے پر چلے گی جسے لوپ اراؤنڈ ٹریژر آئی لینڈ کہا جاتا ہے، جو سان فرانسسکو بے کے وسط میں سابق امریکی بحریہ کے اڈے کی جگہ ہے۔ لوپ سات اسٹاپ پر مبنی ہے جو کہ رہائشی علاقوں کو اسٹورز اور کمیونٹی سینٹرز سے جوڑتا ہے۔
باکسی شٹل میں 10 مسافر بیٹھ سکتے ہیں، ہر روز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گی اور ہر 20 منٹ میں لوپ کا چکر لگائے گی۔
تمام الیکٹرک گاڑی، جس میں ڈرائیور کی سیٹ یا اسٹیئرنگ وہیل نہیں ہے، اس میں ایک اٹینڈنٹ ہوتا ہے جو ضرورت پڑنے پر ہینڈ ہیلڈ کنٹرولر کے ساتھ بس چلا سکتا ہے۔
سان فرانسسکو کاؤنٹی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹلی چانگ نے کہا کہ بورڈ پر اٹینڈنٹ رکھنے سے ہر کسی کو آرام محسوس ہوتا ہے۔یہ ابھی دیکھنے کے لیے صرف ایک پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پیش کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ خود مختار گاڑیاں کس طرح پبلک ٹرانزٹ سسٹم کی تکمیل کر سکتی ہیں۔
سان فرانسسکو دنیا بھر میں ان شہروں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں سے ایک ہے جو عوامی نقل و حمل کو تبدیل کرنے کے لیے خود سے چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت اور صلاحیت کی جانچ کر رہے ہیں۔
یہ شٹل فلوریڈا کے اورلینڈو میں قائم ایک کمپنی بیپ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ اورلینڈو میں قائم یہ کمپنی اورلینڈو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب ایک کمیونٹی میں پہلے ہی ایسی سروس چلا رہی ہے۔
خود مختار شٹل پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیلیفورنیا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن کی طرف سے دو حریف روبوٹیکسی کمپنیوں، کروز اور وائیمو کو سان فرانسسکو میں چوبیس گھنٹے مسافر سروس پیش کرنے کی اجازت دینے کے بعد کیا گیا تھا۔
امریکہ کے علاوہ، چین ،جاپان، فرانس ، جرمنی ، آسٹریلیا، اور جنوبی کوریا میں خود کار گاڑیوں کو روڈ پر لانے کا تجرباتی کا سلسلہ جاری ہے ۔