عازمین حج کے لئے خوشخبری، حج اخراجات قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر غور

12:30 PM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت مذ ہبی امورر نےحج اخراجات قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔


ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کو آج چھٹی کے روز بھی حج انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزارت مذہبی امور آئندہ برس کے لئے حج درخواستیں بھی جلد طلب کی جاسکتی ہیں۔

 نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہدایت جاری کی کہ گزشتہ حج انتظامات کا بغور جائزہ لے کر مزید بہتری لائی جائے۔ حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔ 

وزارت حج کے حکام نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج 2023 کے انتظامات ہر لحاظ سے مثالی رہے۔ سخت موسم اور رش کے باوجود حج انتظامات کی تعریف کی گئی۔حج اخراجات میں بچت کی رقوم حجاج کرام کو واپس کی گئیں، تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپے حجاج کو واپس کئے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ ٹرم حج پالیسی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں