کولمبو: ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان پاکستان کی نمائندگے کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بھی کمنٹری باکس میں دیکھے جائیں گے۔
بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔روی شاستری، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سنجے بنگر، پیوش چاولہ، سنجے منجریکر، دیپ داس گپتا، محمد کیف، آدتیہ تارے اور رجت بھاٹیہ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
From champions in the field to champions on-air! ????????
— Star Sports (@StarSportsIndia) August 18, 2023
Our panel of cricketing legends, analytical experts and inimitable broadcasters are set to elevate the #AsiaCup2023 action like never before. ????
Tune-in to #AsiaCupOnStar
Aug 30 | 2 PM | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/VOHaAbQQIF
اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔
تاہم شائقین کے لیے حیرت کی بات یہ ہے کہ معروف کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ اور ہندوستانی کرکٹ تجزیہ کار، ہرشا بھوگلے ٹورنامنٹ میں کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، جبکہ فائنل مقابلہ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ 2 ستمبر کو ہوگا۔