دریائے ستلج: سیلاب اونچے سے انتہائی اونچے درجے میں تبدیل، ہائی الرٹ جاری

09:57 AM, 19 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: دریائے ستلج میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال  ہے۔ پی ڈی ایم اے  نےہائی الرٹ جاری کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا  سیلاب ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاؤ 2لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ فتح محمد پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہے۔


ترجمان کے مطابق  سلیمانکی ہیڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔


ترجمان پی ڈی ایم اے  نے خبر دار کر دیا کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر 21اگست سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں ۔


پی ڈٰ ایم اے کے ترجمان کے مطابق  ستلج میں سیلابی صورت حال کا انحصار ہریکے اور فیروز پور میں بہاؤ پر ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ  تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ پانی کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج سے ملحقہ انتہائی قریبی بستیوں کو خالی کروایا جارہا ہے۔ ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوڈ شیلٹر ز ادوایات بوٹس اور دیگر اشیاء ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے ہدایت جاری کی کہ
سیلابی پانی سے بچاﺅ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔   شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

ڈی جی عمران قریشی  نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  دریاں ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے ، انتظامیہ دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائے۔
شہری مدد کیلئے  پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر رابطہ کریں ۔

مزیدخبریں