ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

11:28 PM, 19 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

نینس : ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو بآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

نیو نیوز کے مطابق فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ سکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں پاکستان اور مصر کی ہیں۔

پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔ اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

مزیدخبریں