اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان شہباز گل سے ملنے پمز ہپستال پہنچ گئے جہاں پولیس نے انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پمز ہسپتال کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما اور لیگل ٹیم بھی موجود ہے۔ کارکن وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے پمز ہسپتال میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پولیس نے پریزن وین بھی پہنچا دی ہے۔