اسلام آباد: چئیر مین تحریک انصا ف عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے ۔
چئیر مین تحریک انصا ف عمران خان کا اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے؟ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد انتہائی بھیانک ہے اسے توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔
Who tortured Gill? There is a general perception in the public at large & in our minds too as to who could have carried out the gruesome torture. Remember the public will react. We will leave no stone unturned to find out those responsible & bring them to justice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022
انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ گل پر تشدد کس نے کیا؟ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے؟
عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔