عمران خان کا شہباز گل کی عیادت کیلئے ہسپتال جانے کا فیصلہ 

04:52 PM, 19 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کی عیادت کے لیے خود ہسپتال جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بابر اعوان کہتے ہیں راتوں رات پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کیا گیا رپورٹس بھی بدلی گئی ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ شہباز گل کی رہائی کے لیے کل عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔ تشدد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی تحقیقات پر یقین نہیں اور نہ ہی اس کو مانیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنے دیں گے۔ شہباز گل پر تشدد کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔ 

مزیدخبریں