سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز، خوفناک اور افسوسناک ہے، مذمت کرتا ہوں: عمران خان

سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز، خوفناک اور افسوسناک ہے، مذمت کرتا ہوں: عمران خان
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز، خوفناک اور افسوسناک ہے۔ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ 

برطانوی جریدے "دی گارڈین" کو انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرے خیال میں نیویارک میں سلمان رشدی پر حملہ خوفناک اور افسوسناک ہے  جو ہوا اس کا جواز آپ نہیں بتا سکتے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سلمان رشدی کی کتاب The Satanic Verses پر عالم اسلام کا غصہ قابل فہم تھا، بالکل ویسا ہی اس طرح کے حملے کا جواز بھی نہیں بن سکتا ہے کہ ان پر حملہ کیا جائے.

عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ  طالبان کی پابندیوں کے باوجود افغان خواتین سے "اپنے حقوق کا دعویٰ” کرنے کی توقع رکھتے ہیں جس میں انہوں نے ایک فائر برانڈ کے طور پر اپنی ساکھ کو معتدل کرنے کی کوشش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں اور پیروکاروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جبکہ ایک آٹھ سال پرانے غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے ان پر سیاست میں پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں