اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تمام لگژری اشیاءکی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 30 جون سے 31 جولائی کے دوران آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں 30 جون سے 31 جولائی کے دوران آنے والا درآمدی سامان سرچارج کی وصولی کے بعد جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای اسی سی اجلاس میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 860 اشیاءپر سے پابندی ہٹا دی گئی جبکہ ان اشیاءکا تعلق 33 مختلف کیٹگریز سے ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 18 مئی کو تین ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی اور اب درآمدی اشیاءپر پابندی ہٹانے کا فیصلہ تجارتی شراکت داروں کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔
ای سی سی نے تمام لگژری اشیاءکی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی
03:26 PM, 19 Aug, 2022