طالبان نے امریکی فوج کی چھوڑی ہوئی بائیو میٹرک ڈیوائسز قبضے میں لے لیں

10:38 PM, 19 Aug, 2021

کابل : طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے دوران امریکی فوج کی بائیومیٹرک ڈیوائسز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی فوج کو خدشہ ہے کہ ڈیوائسز میں موجود حساس معلومات کو طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی چھوڑی ہوئی بائیو میٹرک ڈیوائسز  پچھلے ہفتے طالبان نے اپنے قبضے میں لیں۔

ان بائیو میٹرک ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں اور  مقامی افغانوں کا حساس ڈیٹا موجود ہے اور  امریکی حکام یہ خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ   بائیو میٹرک ڈیوائسز سے طالبان امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی نشاندہی کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان بائیو میٹرک ڈیوائسز کا ڈیٹا خود چیک نہیں کرسکتے لیکن پڑوسی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی ان کی مدد کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگوں میں ایسی بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کرتا رہا ہے، پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں بھی امریکا نے بائیو میٹرک معلومات سے مدد لی تھی۔

مزیدخبریں