لندن : یورپی یونین نےکابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کااعلان کردیا۔
یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا قیامت سے کم نہیں ہے، فوری طور پر ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال طالبان خود کو اچھا بنا کر پیش کر رہے ہیں لیکن ابھی ان کا عمل دیکھنا باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے، چین طالبان کو تسلیم کر چکا ہے، روس تسلیم کرے گا، یورپی یونین بھی طالبان سے بات کررہا ہے ،تسلیم نہیں کررہا، یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا ۔