دبئی : کورونا وبا کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا ٹرافی ٹور ورچوئل ہو گا۔
آئی سی سی کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا، پہلی بار ورچوئل ٹرافی ٹور آج شروع ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق دنیا بھر میں کرکٹ فینز ورچوئل ٹرافی ٹور میں شامل ہو سکیں گے، کرکٹ فینز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرافی ٹور میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2016 کے اسٹار کرکٹر ویسٹ انڈیز کےکارلوس بریتھ ویٹ نظم پڑھ کر ٹرافی ٹور کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔