سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت اپنی پارٹی کے رہنما غلام حسن لون کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا ہے ۔
کشمیری میڈیا کے مطابق غلام حسن لون پر کلگام کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے گولیاں برسائیں۔ غلام حسن لون کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
غلام حسن لون پہلے پی ڈی پی کے زونل صدر تھے انہوں نے بعد میں نئی جماعت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔