بہاولنگر : بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا گیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو شہر کے وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ دھماکا صبح 10 بجے ہوا، رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جاری ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کا بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب
— . (@CMPunjabPK) August 19, 2021
واقعہ میں ملو ث ملزمان کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کا حکم
وزیر اعلی عثمان بزدار کا واقعہ میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ادھر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی بہاولنگر میں کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر محرم الحرام کے دوران فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سماج دشمن عناصر کی ملک دشمن سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔