سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش 

05:34 PM, 19 Aug, 2021

اسلام آباد: امریکی نژاد سنتھیارچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی ہیں ۔ 

اسلام آباد پولیس کے مطابق سنتھیارچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی ہیں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سنتھیارچی کا طبی معائنہ جاری ہے ۔ مزید تفصیلات میڈیکل معائنے کے بعد ہی پتا چلیں گی۔ 

دوسری طرف امریکی شہری سنتھیارچی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ 2 بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے اور کہا کہ پاکستان میں کام نہ کریں ۔ مجھے انہوں نے نشہ آور چیز کھلائی جس پر بے ہوش ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکی شہری اور یوٹیوبر سنتھیارچی اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر صحت نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ 

مزیدخبریں