سوات: ملاکنڈ ایجنسی میں خاتون اپنے سگے بھائی کے جنسی تشدد کا نشانہ بن گئی ۔
یہ افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے ملا کنڈ میں پیش آیا ہے ۔ جہاں بھائی اپنی بہن کو سیر کرنے کے بہانے لے گیا اور ہوٹل میں اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ ناگووال میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کو اس کے سگے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہن کو سیر کیلیے مدین لے کے آیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور ایک ہی بھائی ہے، ملزم سیر و تفریح کے بہانے مجھے مدین لایا اور ہوٹل میں میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔
متاثرہ خاتون نے اپنی بہن اور بہنوئی سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔