وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعہ کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعہ کا جائزہ لیا گیا
سورس: فائل فوٹو

 لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انسپکٹر جنرل پولیس نے کیس کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ وز یراعلیٰ عثمان بزدار نے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں کل پھر اجلاس طلب کر لیا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سردار علی خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی  گئی ۔تحقیقاتی کمیٹی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کرے گی ۔ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اور اس کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا  ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے اورکیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں اور شناخت کے حوالے سے بریفنگ دی۔