نوشہرہ : درجنوں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پبی امان کوٹ کے رہائشی ملزم کی کمپیوٹرز اور موبائل کی دوکان ہے جہاں مقامی افراد موبائل میموری کارڈ میں فلمیں،گانے وغیرہ اپلوڈ کرنےکے لیےگھر کے میموری کارڈز لاتے تھے۔
ملزم موبائل کے میموری کارڈ سےگھر کی خواتین اور لڑکیوں کی تصاویر ، ویڈیو ز اور ان کے موبائل نمبرزکاپی کرتا اور ان کو بعد میں بلیک میل کرکے انہیں زیادتی کانشانہ بناتا تھا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 2 درجن کے قریب لڑکیوں اور خواتین سےکئی بار زیادتی کی ہے اور ان کی نازیبا ویڈیو بناچکا ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کو ملزم کی حرکات کا پتہ چلا تو انہوں نے ملزم کے قتل کا منصوبہ بنایا تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔