موجودہ صورتحال پر وزرا کو پریس کانفرنس کے بجائے منہ چھپانا چاہیے، مفتاح اسماعیل

06:13 PM, 19 Aug, 2020

کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کا جوحال کردیا اس پر وفاقی وزرا کو پریس کانفرنس کے بجائے منہ چھپاناچاہیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آٹا ہمارے دور میں 35روپے کلو تھا، آج 70روپے سے زائد ہے۔ عوام کواس سےغرض نہیں وزیراعظم کی نیت صاف ہے۔ عوام مہنگائی سےنجات چاہتےہیں۔ وزیراعظم کی نیت صاف ہونےپر سستی اشیا نہیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم مہنگائی 3.9 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے، اب 12 فیصد پرچلی گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سرکلرڈیٹ 45 سے 50ارب تک پہنچ گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان غریب کا ہورہاہے۔ عوام عمران خان کی صاف نیت کا کیا کریں گے؟ حکومت کی نااہلی سےچینی بحران پیداہوا۔ مختلف اشیا کی قیمتیں 100 گنا بڑھ گئی ہیں،۔ حکومت ہرالزام مافیاپرڈال دیتی ہے۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے 5 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا تھا۔ تحریک انصاف نے 2سال میں 11ہزارارب روپےقرض لیا۔ مسلم لیگ ن اپنے دورکاحساب دینےکیلئےتیارہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتیں دگنا کردیں۔ گردشی قرضے 2200 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے سے دیگراشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پورےپاکستان میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

مزیدخبریں