سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی میں ٹیوشن پڑھنے گئی سات سالہ بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز ٹیوشن پڑھنے گئی اور واپس نہ آئی، کافی دیر تلاش کے بعد بچی نہ ملنے پر بچی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی لاش بعد ازاں قریبی مکان سے ملی۔
پنجاب فرانزک ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے جو سائنسی بنیادوں پر شواہد اکٹھی کررہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ہی ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا، شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ختمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔