پی ٹی آئی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی سے 54 فیصد عوام غیرمطمئن

11:36 AM, 19 Aug, 2020

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی حکومت 2 سال مکمل کرچکی ہے اور ان دو سالوں کی کارکردگی پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوامی سروے کیا ۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ اور پلس کنسلٹنٹ نے رائے عامہ پر مبنی نئے سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ دونوں سرویز میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے 54 فیصد عوام غیر مطمئن ہیں جب کہ 38 فیصد نے مطمئن ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں بھی 45 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ 40 نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔ناراض افراد کی شرح میں کمی اور خوش ہونے والوں کی شرح میں اضافے کا رجحان بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے سروے جاری کیا ہے جس میں عوام سے پوچھا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے پانچ اچھے اور پانچ برے کام کون سے ہیں؟۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں عوام نے احساس پروگرام، اسمارٹ لاک ڈان، کرپشن کے خلاف اقدامات، مسئلہ کشمیر پر مثر آواز اور ہر سطح پر جواب دہی کو حکومت کے بہترین کام قرار دیا۔سروے میں عوام نے مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ، کابینہ میں برے ارکان کی موجودگی، کرپشن اور یوٹرن لینے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں