لاہور:نامور اداکار ہ ریما خان نے کہاہے کہ زندگی میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے والے ہی کامیابی کی جانب پیشرفت کرتے ہیں، عروج و زوال اورغم او رخوشی زندگی کا حصہ ہے اور اس فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
ریما خان نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بڑی تگ و دو کرنا پڑتی ہے اور جو لوگ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں وہی کامیابی کی جانب پیشرفت بھی کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں اپنے اعصاب کو قابو میں رکھنا چاہیے کیونکہ جب آپ پریشان ہوں تو ذہن میں تذبذب جیسی صورتحال ہوتی ہے اور انسان غلط فیصلے کر بیٹھتا ہے بلکہ ایسے موقع پر اپنے اعصاب پر قابو رکھنا چاہیے اور اطمینان سے رہنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ عروج و زوال اور غم اورخوشی زندگی کا حصہ ہے اور اس فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انسان ناکامی اور غم کے لمحات سے بھی بہت کچھ سیکھتا ہے ۔