ولی عہدمحمد بن سلمان کا  وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی

 ولی عہدمحمد بن سلمان کا  وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا  وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،  سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر  تفصیلی   گفتگو کی ہے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد  کو  مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال  سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔