ایران نے یورینیم کی افزودگی 50 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی

ایران نے یورینیم کی افزودگی 50 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی

تہران: ایران نے یورینیم کی افزودگی 50 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حمید رضا حبیبی کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کم کرنے کے تیسرے مرحلے میں یورینیم کی افزودگی کا تناسب 50% تک بڑھانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی بھی موجود تھے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی “اِرنا” کے مطابق صالحی نے باور کرایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اراک کے جوہری ری ایکٹر میں سرگرمیاں ہوں گی۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نقوی حسینی کے مطابق اجلاس میں سینٹری فیوجز کی نئی جنریشن کے استعمال پر زور دیا گیا جیسا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یورینیم کی افزودگی کی تناسب 50% تک بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔