آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع دے دی ہے۔

 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق زیر اعظم نواز شریف نے 25نومبر 2016 کو جنرل راحیل شریف کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئر کا آغاز 16 بلوچ رجمنٹ میں اکتوبر 1980 میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکہ کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں  سےفارغ التحصیل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں انفرینٹری سکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فراض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی 10 ویں کور کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔نومبر 2016میں نئی تعیناتی سے قبل وہ انسپکٹر جنرل تھے، وہ جی ایچ کیو میں جنرل ٹریننگ اور ایویلوایشن بھی رہے۔