اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔
احتساب سب کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز احتساب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہے۔ نیب نے آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مشتمل سہ جہتی پالیسی اختیار کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 326 ارب روپے ریکور کیے ہیں، 2018 میں نیب نے 30 ارب ریکور کیا۔ گزشتہ 19 ماہ کے دوران نیب نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 1249 بدعنوانی کے مقدمات دائر کئے۔ نیب افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ نیب کو شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔