بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا،لداخ ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے

بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا،لداخ ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے

اسلام آباد:بھارت اپنی حدوں سے ایک مرتبہ پھر باہر آگیا اور لائن آف کنڑول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے گنڈا سنگھ کے مقام پرپانی کابڑاریلاآج گزرے گا۔نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان(این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائےستلج کے کنارے سےلوگوں کاانخلایقینی بنایاجائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کر دیں ہیں۔