عمران خان کی ورزش کرنے کے بعد کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

03:40 PM, 19 Aug, 2018

اسلام آباد :سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ وہ آج رات 8 بجے قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کی تازی ترین تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آج صبح صبح وہ بنی گالہ سے چیئرمین آفس کیلئے نکلے تو انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کا ٹراﺅزر پہن رکھا تھا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ عمران خان پسینے سے شرابور ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ انہوں نے صبح صبح پہلے معمول کے مطابق ورزش کی اور اس کے بعد امور مملکت کیلئے نکل پڑے۔عمران خان نے اپنے ہاتھ میں ایک فائل بھی تھام رکھی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے جبکہ آج ان کی پنجاب میں بھی حکومت قائم ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں