یہ کیسا میچ تھا جس میں کپتان آزاد پھرتا رہا :حمزہ شہباز شریف

10:51 AM, 19 Aug, 2018

لاہور:رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ کیسا میچ تھا جس میں کپتان آزاد پھرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے،جمہوریت کے تسلسل کی یہ تیسری کڑی ہے، جمہوریت کے تسلسل کیلئے قائدین نے جیلیں بھی کاٹی ہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی شکایت کی ہے،پنجاب کی حکومت بنانے کیلئے پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع کردی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کالی پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں جائیں گے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے ن لیگ کی جانب سے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی گاڑی کو ہم چلتے دیکھنا چاہتے ہیں،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی ہے، جو انتخابات ہوئے ان میں ہر طرف دھاندلی کا شور اٹھا اورآج تک دستخط شدھ فارم 45 نہیں ملے۔

مزیدخبریں