ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارورون اور عالیہ نہیں چاہتے کہ فلم نگری میں انہیں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر جانا جائے لہٰذا دونوں نے کیرئیر کے عروج پر کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لیے فلموں میں ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب تک دونوں اداکار تین کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
انہوں نے 2012 میں ”فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔اس کے بعد بھی دونوں کی فلمیں ”ہمٹی شرما کی دلہنیا“ اور ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بھی پزیرائی ملی۔