ترکی جرمنی کے اندرونی معاملا ت سے دوررہے ،برلن کی تنبیہ

08:06 PM, 19 Aug, 2017

برلن:جرمنی اور ترکی میں پائی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں برلن نے ایک بار پھر ترکی کو اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی تنبیہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ترک صدر طیب اردگان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جاری انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کی کوششوں سے باز رہیں۔ برلن کی طرف سے یہ انتباہ صدر اردگان کے اس بیان کے رد عمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں جرمنی میں مقیم ترکی اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں حکمراں جماعت کو ووٹ نہ دیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان اسیٹفن شیبرٹ نے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’ہم توقع رکھتے ہیں کہ جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں کوئی دوسرا ملک مداخلت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی طرف سے دوہری شہریت رکھنے والوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گرین پارٹی اور حکمراں جماعت کی حمایت میں ووٹ نہ ڈالیں۔

مزیدخبریں