عمران نذیر کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، انتظامیہ ملتان سلطان

07:47 PM, 19 Aug, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے عمران نذیر کی ٹیم میں شمولیت کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ”ملتان سلطانز“ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور جارحانہ بلے باز عمران نذیز کو اپنی ٹیم کیلئے منتخب کر لیا ہے جس پر ملتان سلطانز کی انتظامیہ بھی میدان میں آ گئی ہے جنہوں نے عمران نذیر کیساتھ کسی قسم کے معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے کی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

مزیدخبریں