دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم ٹاپ5میں شامل ہو گئے، جبکہ آل راو¿ نڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں،کوہلی بدستور نمبرون پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، انگلش کپتان جو روٹ چوتھے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے درجے پر موجود ہیں۔باو¿ لرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کی حکمرانی برقرار ہے،پاکستانی سٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔ٹاپ 5آل راو¿ نڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں لے رکھی ہے۔