سلمان خان کا ایشوریا رائے کی شرطیں سن کر پدماوتی میں کام کرنے سے انکار

07:36 PM, 19 Aug, 2017

ممبئی: بالی و وڈ ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ رواں سال 17 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ مگر اس فلم کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے دپیکا اور رنویر سے پہلے اس فلم کی پیشکش بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ہدایت کار چاہتے تھے کہ دونوں اداکار فلم ”پدماوتی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، حیرت انگیز طور پر ایشوریا رائے نے فلم میں کام کرنے کیلئے ہامی بھی بھرلی تھی لیکن ان کی ایک شرط تھی کہ اگر سلمان خان فلم میں علاؤالدین خلجی کا کردار نبھائیں گے تو ہی وہ رانی پدماوتی بنیں گی کیونکہ اس وقت اسکرپٹ کے مطابق فلم میں پدماوتی اور علاوالدین خلجی کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا لیکن سلمان کو ایشوریا کی یہ تجویز پسند نہیں آئی اور انہوں نے فلم میں کام کرنے سے ہی منع کردیا۔واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں دپیکا پڈوکون رانی پدماوتی، رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی اور شاہد کپورراجا رتن سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں