لوگ دوسرے ایشوز کو چھوڑ کر میرے لباس پر بحث کر رہے ہیں، ایشا گپتا

06:16 PM, 19 Aug, 2017

ممبئی :بالی و وڈ ادا کارہ ایشاگپتااپنے بولڈ لباس پر  تنقید کے بعد میدان میں آگئیں ان  کا کہنا ہے کہ مردوں کیلئے بولڈ انڈین لڑکیوں کو ہینڈل کرنے کا خیال ہی بہت مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادا کارہ نے کہا  کہ مجھے ٹرولز سے پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کا صحیح کردار سامنے آتا ہے۔انہوں نے ٹرول کرنے والوں کی 'نفرت' کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت 2017 میں ہیں اور آپ لوگ دوسرے ایشوز کو چھوڑ کر میرے لباس پر بحث کر رہے ہیں۔ایشا گپتا نے کہا کہ بھارت میں بولڈ لڑکیوں کو سنبھالنا لوگوں کیلئے مشکل ہے۔

مزیدخبریں