بحرینی شہریوں کی اکثریت ڈرائیونگ سے منسلک

04:55 PM, 19 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

منامہ: ماہرین نے کہا ہے کہ نجی شعبے سے وابستہ بحرینی شہریوں کی اکثریت ڈرائیونگ کی پیشے سے منسلک ہے۔ملکی آبادی کا مجموعی طور پر 5.3 فیصد حصہ نجی شعبے میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

مقامی اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق 3226بحرینی شہری مختلف نجی کمپنیوں میں ڈرائیونگ کرتے ہیں جبکہ دوسرا سب سے بڑا پیشہ سیکیورٹی گارڈ کا ہے جس میں 3157بحرینی شہری کام کرتے ہیں۔

2445 شہریوں کے پیشے میں ’’عامل‘‘ (لیبر) لکھا ہے۔ دوسری طرف بحرین میں مقیم غیرملکیوں کی سب زیادہ تعداد ’’عامل‘‘ کے پیشے سے وابستہ ہے۔ ان کی مجموعی تعداد 140165 ہے۔ یہ غیرملکیوں کی مجموعی آبادی کا 29.9فیصد ہیں۔

دوسرے نمبر پر سیلز مین کا پیشہ ہے جس سے 25.97فیصد غیرملکی وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں