واشنگٹن: اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں کام کرنے کے لیے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کام کرنے کے لیے جے ۔ ون ویزا کی درخواست دینا ہوتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں
اس وقت امریکا میں کام کرنےو الے ڈاکٹروں میں سے دو تہائی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
تاہم اس سال پاکستان سے ویزا کی درخواستیں دینے والے متعدد ڈاکٹروں کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ۔سال 2015 تک 12ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز مختلف امریکی اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔