ڈاکٹر رتھ فا کی ملکی اعزاز کے ساتھ تدفین کی خبر امریکی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہی

01:38 PM, 19 Aug, 2017

واشنگٹن :ڈاکٹر رتھ فا کی آخری رسومات،ملکی اعزاز کے ساتھ تدفین کی خبر امریکی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہی ، پاکستان کی مدرٹریسا رتھ فا کی تدفین گورا قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا،نیشنل کمیشن فار پیس کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیسلی ایس چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عیسائی خاتون کو ملکی اعزاز کے ساتھ رسومات کی ادائیگی اور سپردخاک کیاگیا۔

واضح رہے کہ 11 اگست کو پاکستانی مدر ٹریسا کہلانے والی کوڑھ کے مریضوں کی مسیحا، جرمن ڈاکٹر، مادام روتھ فا شدید علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں دار فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔پاکستان میں ایک طویل عرصے سے کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی روتھ کیتھرینا مارتھا فا 9 ستمبر 1929کو جرمنی کے شہر لائپزگ میں پیدا ہوئیں۔

ڈاکٹر روتھ فا نے 1960 میں پاکستان آکر میکسیکو سے تعلق رکھنے والی سسٹر بیرنس کے ساتھ کوڑھ یعنی جذام کے مرض کے خاتمہ کے لیے کوششیں شروع کیں اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں ہی گزار دی۔ہر صبح 81 سالہ روتھ فا کراچی کے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں کھڑی بند آنکھوں اور جھکے سر کے ساتھ اپنا دایاں ہاتھ دل پہ رکھے دعا مانگ رہی ہوتی تھیں

مزیدخبریں